ہماری غلط حکمت عملی سے عمران خان کو نقصان پہنچ سکتا ہے، شوکت یوسفزئی

فائنل کال میں کوارڈنیشن کی کمی ہماری ناکامی کا سبب بن گئی، پی ٹی آئی رہنما
شائع 28 نومبر 2024 03:10pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی غلط حکمت عملی سے عمران خان کو نقصان پہنچ سکتا ہے، پہلے بھی ان کی مشکلات بڑھیں۔

شوکت یوسفزئی اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے پارٹی قیادت کی حکمت عملی پر مسلسل سوال اٹھا رہے ہیں۔

جمعرات کو آج نیوز کی پشاور بیورو چیف فرزانہ علی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فائنل کال میں کوارڈنیشن کی کمی ہماری ناکامی کا سبب بن گئی، ہماری غلطیوں کا نقصان، بانی پی ٹی آئی کو اٹھانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم فائنل کال سے وہ نتائج حاصل کرسیکں، جو کرسکتے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ پہلے بھی بانی چئیرمین کی مشکلات بڑھائی گئیں ، سیل کی بجلی بند کی گئی، ملاقات پر پابندی لگائی گئی، اب ہماری غلط حکمت عملی وجہ سے بانی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

شوکت یوسفزئی نے ان خدشات کا اظہار ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب اسلام آباد سے آج نیوز کے فہد بشیر نے خبردی کہ ایک تکنیکی مسئلے کے سبب عمران خان سے ان کے اہلخانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات مشکل ہوگئی ہے۔

Read Comments