وفاقی کابینہ کی اکثریت نے پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی حمایت کردی

مرکز پر بار بار چڑھائی کے بعد گورنر راج کا آئینی جواز بنتا ہے، کابینہ اجلاس
شائع 28 نومبر 2024 04:00pm

وفاقی کابینہ کے گزشتہ روزاجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال پرتبادلہ خیالا ہوا جس میں اٹارنی جنرل، وزیرقانون نے صوبائی حکومت کے اقدامات کے حوالے سے قانونی آپشن پربریفنگ دی جبکہ متعدد کابینہ ارکان نے بھی گورنر راج کی آپشن کی حمایت کی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے گزشتہ روزاجلاس میں خیبرپختونخواہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں صوبہ میں گورنر راج کے نفاذ کی آپشن بھی غورہوا۔ اجلاس میں تبادلہ خیال ہوا کہ مرکز پر بار بار چڑھائی کے بعد گورنر راج کا آئننی جواز بنتا ہے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ متعدد کابینہ ارکان نے بھی گورنر راج کی آپشن کی حمایت کی۔ اجلاس میں تجویزدی گئی کہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی اوردیگرہم خیال جماعتوں سے مشورہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ سے قبل تمام سٹیک ہولڈرزسے مشاورت کی جائ

Read Comments