اپ ڈیٹ 27 جنوری 2025 02:28pm

ایک ہزار نئی گاڑیوں کیلئے ایف بی آر بے چین، دلچسپ یقین دہانیاں کردیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے 1010 گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق یہ گاڑیاں صرف فیلڈ دفاتر میں تعینات عملے کو فراہم کی جا رہی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ گاڑیاں گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے افسران کو دی جائیں گی، تاہم گریڈ انیس اور اس سے اوپر کے افسران کو گاڑیاں نہیں دی جائیں گی۔ ایف بی آر نے وضاحت کی کہ گاڑیاں دفاتر میں رکھی جائیں گی، نہ کہ افسران کے ذاتی استعمال کے لئے ہوں گی۔

مزید برآں، گاڑیوں کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے ان پر ایف بی آر کے اسٹیکرز چسپاں کئے جائیں گے تاکہ ان کا صحیح استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

ایف بی آر نے خط میں یہ بھی ذکر کیا کہ قانون کے مطابق گاڑیاں مقامی طور پر مینوفیکچرر یا ان کے ایجنٹ سے خریدنے کی اجازت ہے۔ اس فیصلے کا مقصد گاڑیوں کے استعمال کو محدود اور مؤثر بنانا ہے۔

Read Comments