شائع 29 جنوری 2025 11:28am

لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر انتقال کر گئے

لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ اور سابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ ایک عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ ہفتے ہی انہیں لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

اپنی تقرری کے وقت جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کی صحت کے بارے میں تشویش ناک خبریں سامنے آ رہی تھیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی نماز جنازہ آج بعد از عصر، شام 4 بج کر 15 منٹ پر لاہور میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ جسٹس فقیر محمد کھوکھر کا تعلق پاکستان میں جبری گمشدگیوں کے معاملات کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن سے تھا، جسے پہلی بار 2010 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس سے قبل اس کمیشن کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ کمال منصور عالم اور بعد ازاں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کی تھی۔

Read Comments