اڑان پاکستان منصوبہ گیم چینجرثابت ہوگا، احسن اقبال

پی ٹی آئی دورمیں ملکی معیشت کونقصان پہنچایا گیا، لندن میں تقریب سے خطاب
شائع 01 فروری 2025 07:17pm

احسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی مسئلےکےحل کیلئےدرست تشخیص ضروری ہے، پی ٹی آئی دورمیں ملکی معیشت کونقصان پہنچایا گیا، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کودیوالیہ ہونےسےبچایا۔

لندن میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نےتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبہ گیم چینجرثابت ہوگا، پاکستان نے مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کی، 2025پاکستان کی مزیدکامیابیوں کاسال ہوگا۔

احسن اقبال نےکہا کہ کسی بھی مسئلےکےحل کیلئےدرست تشخیص ضروری ہے، پاکستان میں وسائل اورٹیلنٹ کی کمی نہیں، امن واستحکام کےبغیرترقی ممکن نہیں، نوازشریف کی حکومت کاخاتمہ کرکےملکی ترقی کاراستہ روکاگیا۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ ہم نےملک سےلوڈشیڈنگ اوردہشتگردی کاخاتمہ کیا، پی ٹی آئی دورمیں ملکی معیشت کونقصان پہنچایاگیا،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کودیوالیہ ہونےسےبچایا، حکومتی اقدامات سےعالمی مالیاتی اداروں کااعتمادبحال ہوا۔

احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی اورپالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرہے، ترسیلات زراوربرآمدات میں نمایاں اضافہ ہواہے، پاکستان آج دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہے۔

Read Comments