شام، کار بم دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 20 ہوگئی
شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 20 ہوگئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق دھماکہ شمالی شام میں منبج شہر کے قریب ایک مرکزی شاہراہ پر ہوا تھا۔ مرنے والوں میں 18 خواتین شامل ہیں،ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کھیتوں میں کام کرتے تھے۔
اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین فارم ورکرز تھیں جو گاڑی میں سوار تھیں جس میں دھماکہ ہوا۔
دھماکے میں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بھی بتائی جا رہی ہے۔
شام: نئی قیادت کی جانب سے آئین منسوخ، احمد الشرع عبوری صدر مقرر
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ کرنے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی کی طرف سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شام کے شہر منبج میں تیسرے روز یہ دوسرا بڑا دھماکہ ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ایک اور کار بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے تھے۔
کانگو کے شہر گوما میں شدید کشیدگی جاری، مزید 73 افراد ہلاک، 80 سے زائد زخمی
یاد رہے کہ شام کے شمال مشرقی شہر منبج میں دسمبر میں صدر بشار الاسد کی برطرفی کے بعد سے وہاں کشیدگی جاری ہے۔ یہ علاقہ دو مخالف گروپوں کے درمیان جھڑپوں کا ایک گڑھ بنا ہوا ہے جن میں ترکی کی حمایت یافتہ سیریئن نیشنل آرمی اور امریکی حمایت یافتہ کرد زیر قیادت سیریئن ڈیموکریٹک فورسز ہیں۔