شائع 04 مارچ 2025 12:32pm

قابل اعتراض حرکات سے منع کرنے پر وکلا کی وردی میں ملبوس افراد کا سیکیورٹی گارڈ پر تشدد

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قابل اعتراض حرکات سے منع کرنے پر وکلا کی وردی میں ملبوس با اثر افراد نے سیکیورٹی گارڈ پر بیہمانہ تشدد بناڈالا جبکہ سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے کی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ناظم آباد سٹی کے پارک میں قابل اعتراض حرکات سے منع کرنے کے معاملے پر وکلا کی وردی میں ملبوس با اثر افراد کی جانب سے سیکیورٹی گارڈ پر بیہمانہ تشدد کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی، جس میں سیکیورٹی گارڈ پر تشدد ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں حملہ آور افراد سیکیورٹی گارڈ کو لاتوں، گھونسوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں، سیکیورٹی گارڈ نے ملزمان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا کو درخواست دے دی۔

Read Comments