شائع 14 اپريل 2025 08:40pm

خیبر پختونخوا: عالمی بینک کا اربوں روپے کا منصوبہ اہداف حاصل کرنےمیں ناکام

عالمی بینک کا اربوں روپےکا منصوبہ اہداف حاصل کرنےمیں ناکام،محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا صرف 24 ملین ڈالرز ہی خرچ کرسکا ہے۔

دستا ویز کے مطابق عالمی بینک کے 115 ملین ڈالر منصوبے میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا صرف 24 ملین ڈالرز ہی خرچ کرسکا ہے۔

خیبرپختونخوا میں ابتدائی تعلیم تک رسائی میں بہتری لانے لئے مختص فنڈز بھی خرچ نہ ہوسکے، تعلیم تک رسائی کے لیے مختص 81 ملین ڈالر میں صرف 12 ملین ڈالرز خرچ ہوئے ہیں۔

،دستاویز کے مطابق اساتذہ کی بہتر تربیت اور طلباء اسکلز بہتر بنانے کے لیے مختص 8 ملین ڈالر میں 1 ملین ڈالر کا استعمال ہوا۔

سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی دوبارہ تعمیر و بحالی کے لیے 18 ملین ڈالر میں صرف 6 ملین ڈالر خرچ ہوسکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کے تعاون سے خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں سکولوں کی بحالی،نئے کلاس رومز قائم ہونے تھے جس میں اساتذہ اور طلباء کی بہتری پر کام بھی منصوبے میں شامل تھا۔

ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تعلیم قیصر عالم نے کہا کہ منصوبے کی منظوری 2020 میں ہوئی جسکو 2025 تک مکمل ہونا تھا، ورلڈ بینک کا بہترین منصوبہ ہے،

ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تعلیم کے مطابق منصوبے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اسے توسیع دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال مکمل ہونے والا منصوبہ اب 2026 میں مکمل ہوگا،انہوں نے بتایا کہ تباہ شدہ اسکولز کی بحالی اور دیگر اہداف پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔

Read Comments