اپ ڈیٹ 29 اپريل 2025 08:13am

محکمہ سندھ وائلڈ لائف کی ایمپریس مارکیٹ میں کارروائی، 5 گیدڑ برآمد

محکمہ سندھ وائلڈ لائف کی ایمپریس مارکیٹ صدر میں کارروائی 5 جیکال ( گیڈر) تحویل میں لے لیے, ایشین جیکال کو فروخت کے لیے پرندہ مارکیٹ صدر لایا گیا تھا پانچوں جیکال کو ان کے قدر مسکن میں آزاد کردیا۔

کراچی کے علاقے ایمپریس مارکیٹ صدر میں محکمہ سندھ وائلڈ لائف کے ڈپٹی کنزرویٹر ممتاز سومروکی جانب سے خفیہ اطلاع کارروائی کے دوران ایک پنجرے سے 5 ایشین جیکال ( گیڈر) برآمد ہوئے جنہیں فروخت کے لیے پرندہ مارکیٹ صدر لایا گیا تھا۔

ریسکیوشدہ پانچوں جیکال کو گڈاپ کے پہاڑوں میں ان کے قدرتی مسکن میں چھوڑدیا گیا ہے۔

Read Comments