شائع 26 مئ 2025 12:02pm

آسیب زدہ گڑیا ’اینابیل‘ کی گمشدگی کی خبریں، انٹرنیٹ پر سنسنی پھیل گئی

خوفناک گڑیا اینا بیل کے لاپتہ ہونے کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشہور زمانہ اور مبینہ طور پر آسیب زدہ گڑیا اینا بیل (Annabelle) ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی جب اس کے لاپتہ ہونے کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر خوف اور سنسنی پھیلا دی۔

سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ گڑیا حالیہ پیرا نارمل ٹور کے دوران غائب ہوئی، جس سے خوف کی فضا قائم ہوگئی۔

سازشی نظریہ سازوں نے اس گڑیا کو رواں ماہ نیو اورلینز، لوزیانا میں لگنے والی پراسرار آگ سے جوڑنا شروع کر دیا۔ ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب لوزیانا کے تاریخی نوٹووے ریسورٹ میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ اگرچہ حکام نے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی تردید کرتے ہوئے کسی ماورائی یا غیر طبعی عنصر کو خارج از امکان قرار دیا، تاہم انٹرنیٹ پر کئی افراد نے دعویٰ کیا کہ آسیب زدہ گڑیا اینا بیل اس وقت ریاست میں موجود تھی۔

بھارت میں ’مس ورلڈ‘ کی امیدواروں سے طوائفوں جیسا سلوک کا الزام

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینی بیل گڑیا امریکی ریاست کنیٹی کٹ میں واقع معروف وارنز آکالٹ میوزم Warrens’ Occult Museum میں رکھی گئی ہے۔ یہ گڑیا مشہور پیرا نارمل محققین ایڈ اور لورین وارن سے منسوب ہے اور ان کے ماورائی تحقیقات سے تعلق رکھتی ہے۔ گڑیا حالیہ دنوں میں امریکہ بھر میں ایک نمائش کے تحت ٹور پر تھی۔ تاہم، ایک مقام پر جب کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گڑیا کو دیکھ نہیں پائے، تو سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کے طوفان نے جنم لیا۔

اس حوالے سے ایک صارف نے پوسٹ میں لکھا کہ کیا مطلب ہے کہ اینا بیل گڑیا غائب ہو گئی؟؟؟ کون ہے جو اسے کھو بیٹھا؟؟؟

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ انہوں نے واقعی اینا بیل گڑیا کو وارنز کے میوزیم سے ہٹا دیا، جب کہ واضح طور پر کہا گیا تھا کہ اسے کبھی نہ ہٹایا جائے گا!“

62 سال کی عمر میں بھی فٹ رہنے کیلئے ٹام کروز کیا کھاتے ہیں؟

تاہم انٹرنیٹ پر پھیلا یہ ہنگامہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔ نیو انگلینڈ سوسائٹی فار سائیکک ریسرچ کے نمائندہ ڈین ریویرا نے ان افواہوں کو ختم کرنے کے لیے میوزیم کے اندر سے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں گڑیا اپنی مخصوص شیشے کی الماری میں محفوظ دکھائی دی گئی۔

انہوں نے جاری کردی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ آج صبح سے کچھ عجیب و غریب اور پاگل پن والی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ اینا بیل گم ہو گئی ہے۔ وہ کہیں نہیں کھوئی۔

’ایوینجرز: ڈومز ڈے اور سیکرٹ وارز‘ کی ریلیز ڈیٹس تبدیل، نئی تاریخوں کا اعلان

واضح رہے کہ ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ ڈراؤنی فلم اینابیل سے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔ اور اس آسیب زدہ گڑیا کی دہشت کو انجام تک پہنچانے میں ’ایڈ اور لورین وارن‘ کا اہم کردار ہے جو خود کو بھوت پکڑنے اور دیگر پُراسرار چیزوں سے نمٹنے والا ظاہر کرتے ہیں۔

Read Comments