شائع 28 جولائ 2025 11:25am

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان، 1 لاکھ 40 ہزار کی حد بحال ہوگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوران کاروبار ہنڈریڈ انڈیکس میں آٹھ سو پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوگیا۔

جبکہ 1 لاکھ 40 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 149 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 207 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Read Comments