عید میلاد النبی ﷺ: شوبز فنکاروں کی مدینہ منورہ سے روح پرور تصاویر

آج ملک بھر میں جشنِ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2025 03:18pm

ربیع الاول کا مہینہ پوری اسلامی دنیا کے مسلمانوں کے لیے نہایت مقدس اور روحانی اہمیت کا حامل ہے۔ ہر مسلمان کی یہ آرزو ہوتی ہے کہ وہ 12 ربیع الاول کا دن بارگاہِ نبوی ﷺ میں گزارنے کی سعادت حاصل کرے، مگر یہ اعزاز صرف چند خوش نصیبوں کو ہی نصیب ہوتا ہے۔

اس سال پاکستان کی کئی نامور شخصیات کو یہ شرف حاصل ہوا کہ وہ ربیع الاول کے بابرکت ایام میں مسجدِ نبوی ﷺ، مدینہ منورہ میں حاضری دے سکیں اور اس لمحے کو اپنی زندگی کا انمول سرمایہ بنا سکیں۔

پاکستانی شوبز کی کئی مشہور شخصیات نے بھی اس سال مدینہ منورہ سے اپنی حاضری کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ سحر خان، سنبل اقبال، صدف کنول، شہروز سبزواری سمیت دیگر فنکار مسجدِ نبوی ﷺ میں موجود رہے اور انہوں نے اپنی روحانی کیفیات اور تصاویر سوشل میڈیا پراپلوڈ کیں۔

سنبل اقبال نے مدینہ منورہ میں گزارے گئے پرسکون لمحات کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سفر ان کی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔

صدف کنول اور شہروز سبزواری نے بھی اپنے پیغامات میں عید میلادالنبی کی مبارکباد دی ہے۔

Read Comments