پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد گرفتار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق انہیں پیکا کے تحت جی تھرٹین کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق احمد جواد کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی ٹیم نے کارروائی کے دوران جی تھرٹین، اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ احمد جواد کے خلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تاہم ان پر عائد الزامات کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
Read Comments