اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی دوران سماعت اچانک طبیعت خراب، اسپتال منتقل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی دوران سماعت اچانک طبیعت ناساز ہوگئی، ہائیکورٹ میں طبی امداد دی گئی تاہم طبیعت نہ سنبھلنے پر ایمبولینس کے ذریعے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق منگل کو جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژنل بینچ کیسز کی سماعت کررہا تھاکہ دوران سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس کو سانس لینے مسئلہ پیش آنے لگا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی اچانک طبعیت خراب ہونے پر ہائیکورٹ میں ہی طبی امداد دی گئی۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی طبعت نہ سنبھلنے پر ایمبولینس کے ذریعے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے دیگر ججز بھی اسپتال پہنچ گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی فوری طبی معاونت کے بعد جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔