شائع 01 دسمبر 2025 05:39pm

اسپانسرڈ: فلائی جناح کا کراچی سے جدہ نان اسٹاپ پروازوں کا اعلان

پاکستان کی کم لاگت ایئرلائن فلائی جناح نے کراچی اور سعودی عرب کے شہر جدّہ کے درمیان نئی نان اسٹاپ پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جس سے ایئرلائن کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی نیٹ ورک میں مزید توسیع ہوگی اور دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

نئی سروس 10 دسمبر 2025 سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان روزانہ آپریٹ کی جائے گی، جس سے مسافروں کو سفر میں مزید سہولت میسر آئے گی۔

شیڈول کے مطابق فلائٹ 9P0600 پیر سے ہفتہ تک رات 8:25 بجے کراچی سے روانہ ہو کر 11:15 بجے جدّہ پہنچے گی، جبکہ فلائٹ 9P0601 پیر سے اتوار تک رات 12:15 بجے جدّہ سے روانہ ہو کر صبح 6:05 بجے کراچی پہنچے گی۔

ہفتہ اور اتوار کے روز خصوصی شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت ہفتے کو 20:55 پر کراچی سے روانگی اور 23:45 پر جدّہ آمد ہوگی، جبکہ اتوار کو 00:45 پر جدّہ سے روانگی اور 06:35 پر کراچی آمد ہوگی۔

ایئرلائن کے ترجمان نے کہا ہےکہ کراچی سے جدّہ نان اسٹاپ سروس کا آغاز فلائی جناح کے بین الاقوامی نیٹ ورک کی توسیع کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور یہ نیا روٹ صارفین کو مزید سہولت اور انتخاب فراہم کرے گا۔

نئی سروس کے علاوہ فلائی جناح جدّہ اور لاہور کے درمیان نان اسٹاپ پروازیں چلا رہی ہے، جبکہ لاہور سے جدّہ، ریاض اور دمام، اور اسلام آباد سے ریاض کے لیے بھی پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔

فلائی جناح 8 ایئربس A320 طیاروں پر مشتمل جدید بیڑے کے ساتھ آرام دہ اور کم لاگت سفر فراہم کرتی ہے، جس میں کشادہ نشستیں، آن بورڈ مینو SkyCafe، مفت اسٹریمنگ سروس SkyTime اور لائلٹی پروگرام Air Rewards جیسی سہولیات شامل ہیں۔

مسافر فلائی جناح کی ویب سائیٹ www.flyjinnah.com ٹریول ایجنسیوں اور کال سینٹر111-000-035 کے ذریعے اپنی پروازیں بُک کر سکتے ہیں۔

فلائی جناح (ایف جے) کے بارے میں

فلائی جناح ایک پاکستانی پرائیویٹ جوائنٹ وینچر کم لاگت ایئرلائن ہے۔ اس کا ہیڈ آفس کراچی میں واقع ہے اور یہ آرام دہ، قابل اعتماد اور ویلیو فار منی فضائی سفر فراہم کرنے پر توجہ دیتا ہے۔ ایئر عربیہ کے کامیاب کم لاگت بزنس ماڈل کو اپناتے ہوئے، فلائی جناح مسافروں کے لیے سستا اور قابلِ اعتماد سفر فراہم کرتا ہے۔

Read Comments