اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2025 01:24pm

پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا ہے اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ تحریری حکم جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی جانب سے جاری کیا گیا۔

عدالت نے مرزا شہزاد اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا بھی حکم دیا ہے، مرزا شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جاچکا ہے۔

مرزا شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متنازع بیانات دینے کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔ این سی سی آئی اے نے جولائی 2025 میں ان کے خلاف کیس درج کیا تھا۔

پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

یاد رہے کہ شہزاد اکبر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے، جہاں کی وہ شہریت بھی رکھتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل لندن میں ان کے خلاف تیزاب گردی کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں شہزاد اکبر کا مرکزی کردار ثابت

حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد وطن واپس لایا جائے گا اور انہیں اپنے ہر بیان کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔۔

Read Comments