اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2025 10:31am

امیتابھ بچن کا فلم ’ڈان‘ کی شوٹنگ کے دوران تکلیف دہ تجربے کا انکشاف

بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن نے فلم ’ڈان‘ کے اپنے مشہور گانے کھائی کے پان بنارس والا کی شوٹنگ کے دوران اپنے منہ کی جلن کے بارے میں بتایا، جو اس گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں جھیلنی پڑی تھی۔

’کون بنے گا کروڑ پتی سیزن17‘ میں ایک کنٹیسٹنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے بتایا کہ ان کی فلم ڈان کے اس گانے کی شوٹنگ چار دنوں تک جاری رہی اور اس دوران ہر شاٹ میں کئی رِی ٹیکز میں انہیں ہر بار پان چبانا پڑتا تھا۔

ریلیز سے پہلے ’دُھرندھر‘ کی کہانی سامنے آگئی، ساڑھے 3 گھنٹے دورانیہ

امیتابھ بچن نے کہا، ’ہم نے وہ گانا چار دن تک شوٹ کیا۔ کم سے کم 40-50 شاٹس ہوئے ہوں گے اور ہر شاٹ میں تقریباً 3-4 بار رِی ٹیک کیے گئے۔ ہر بار جب مجھے پان چبانا پڑتا تھا، جس میں کتھا اور چونا بھی ہوتا تھا، تو میری حالت بہت خراب ہوگئی تھی۔ میرا اندر سے پورا منہ جل گیا تھا۔‘

سیف علی خان کا خفیہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ، نیہا دھوپیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

انہوں نے مزید بتایا، ’کیونکہ ڈائریکٹر نے کہا تھا، ’سر، پچھلے شاٹ میں آپ کا منہ چل رہا تھا، اس میں بھی چلنا چاہیے۔ تھوڑا ہونٹوں کو لال کریں۔‘ تو ہر بار وہ پان کھانے کی ضرورت پڑتی تھی۔ مجھے لگتا ہے اپنا منہ صاف کرنے میں پورا ایک مہینہ لگا ہوگا۔ چونا جب منہ میں لگتا ہے تو جلتا ہے، لیکن اس سب میں بہت مزہ بھی آیا۔‘

امیتابھ بچن کی فلم ڈان 1978 میں ریلیز ہوئی تھی، جس نے نہ صرف بھارتی سینما کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا بلکہ اس کے گانے، مکالمے اور کردار بھی آج تک لوگوں کے ذہنوں میں گونجتے ہیں۔ کشور کمار کی آواز میں کھائی کے پان بنارس والا کا گانا اس فلم کا ایک اور سنگ میل ثابت ہوا۔

Read Comments