شائع 05 دسمبر 2025 04:20pm

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 462 روپے تک جا پہنچی، جو گزشتہ دن کے مقابلے میں 3 ہزار روپے زیادہ ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 54 روپے ہو گئی، جو 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی اونس سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4,221 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی اور مقامی عوامل، جیسے ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاری کے رجحانات، سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سبب بنتے ہیں۔

Read Comments