شائع 06 دسمبر 2025 09:12am

تھائیرائیڈ کے شکار افراد کا ڈائٹنگ کرنا کیوں خطرناک ہے؟

تھائیرائیڈ کے مسائل، خاص طور پر ہائپوتھائیرائڈزم (غیرفعال تھائرائڈ)، نہ صرف جسمانی توانائی کی کمی کا شکار کرتا ہے، بلکہ اس کے ساتھ وزن بھی بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔ ایسے میں اکثر لوگ وزن کم کرنے کے لیے سخت ڈائٹنگ شروع کرتے ہیں اور خود کو بھوکا رکھتے ہیں، لیکن یہ ایک سنگین غلطی ہے۔

فٹنس کے ماہرین کہتے ہیں کہ جب آپ تھائیرائیڈ کے مسائل کے دوران کم کھاتے ہیں یا خود کو بھوکا رکھتے ہیں، تو جسم میں کورٹیسول ہارمونز کی پیداوار بڑھ جاتی ہے، جو تھائیرائیڈ کو توانائی جلاتے رہنے سے روکتا ہے تاکہ جسم اپنی حفاظت کر سکے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ تھائیرائیڈ کی کارکردگی مزید سست ہو جاتی ہے اور آپ وزن کم کرنے کے بجائے مزید وزن بڑھا سکتے ہیں۔

انسانی جسم کے وہ اندرونی اعضاء جن کے بغیر بھی آپ زندہ رہ سکتے ہیں

کھانا کم کھانے سے جسم میں توانائی کی کمی ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں تھکاوٹ، اپھارہ اور سستی میں اضافہ ہوتا ہے۔ لہٰذا، اگر آپ تھائیرائیڈ کے مریض ہیں، تو آپ کو ڈائٹنگ سے گریز کرنا چاہیے۔

اس کی بجائے اپنے جسم کی توانائی کو بہتر بنانے اور تھائیرائیڈ کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے کچھ مخصوص ورزشوں اور مارننگ روٹین کو اپنانا چاہیے۔

کندھوں کی رولنگ

صبح کے وقت اپنے کندھوں کو ہلکے سے چاروں طرف گھمائیں، یہ ایک بہترین طریقہ ہے جس سے کندھوں کی اسٹریچنگ اور خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ یہ سادہ سی حرکت آپ کے جسم کو زیادہ آرام دہ اور چاق و چوبند بناتی ہے۔ اپنے کندھوں کو ہلکے سے آگے پیچھے 6 بار گھمائیں۔

گہری سانسیں لینا

گہری سانسیں آپ کے جسم کو آرام دیتی ہیں اور خون میں آکسیجن کی مقدار بڑھاتی ہیں۔ صبح کے وقت سانسوں پر توجہ دینا بہت اہم ہے، کیونکہ یہ آپ کو دن کی تھکاوٹ سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

ناک سے گہری سانس لیں، 4 سیکنڈ تک روکے رکھیں اور پھر آہستہ آہستہ منہ سے سانس چھوڑیں۔ یہ عمل 4 بار دہرائیں تاکہ جسم کو توانائی ملے اور ذہنی دباؤ کم ہو۔

چھینک روکنے کا خوفناک انجام، سانس کی نالی پھٹ گئی

ہیلس لفٹ کرنا

اپنے پیروں کو کندھے کی چوڑائی تک رکھ کر کھڑے ہوں۔ پھر اپنی ایڑیوں کو اوپر اٹھائیں اور واپس نیچے رکھیں۔ یہ عمل 10 بار دہرائیں۔ اس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور صبح کی سستی دور ہوتی ہے۔

تھائیرائیڈ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے آپ کو اپنی خوراک اور روٹین میں تبدیلی لانی ہوگی۔ بھوکا رہنا تھائیرائیڈ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے اور یہ آپ کی صحت پر مزید بوجھ ڈال سکتا ہے۔

اس کے بجائے، آپ کو متوازن غذا کے ساتھ صبح کی روٹین میں یہ ورزشیں شامل کرنی چاہیے جو نہ صرف تھائیرائیڈ کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہیں بلکہ توانائی بھی فراہم کرتی ہیں۔

Read Comments