غلط نمبر کا چشمہ دماغ اور آنکھوں پر کون سے خطرناک اثرات ڈالتا ہے؟
نظر کے مسائل کا شکار افراد کے لیے عینک کا استعمال ناگذیر ہوتا ہے۔ قریب یا دور کی نظر کا کمزور ہونا، یا بڑھتی عمر کی وجہ سے نظر کی مشکلات کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن درست نمبر کی عینک پہننا آپ کی نظر کو بہتر بنا سکتا ہے اور روزمرہ کی زندگی کو آسان کر سکتا ہے۔
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ غلط نمبرکی عینک پہنتے ہیں تو اس کا آپ کی نظر پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟ یہ نہ صرف آپ کی نظر کو متاثر کرتی ہیں، بلکہ دماغ اور آنکھوں پر بھی برا اثر ڈال سکتی ہیں۔
آئس پیک اور ہیٹ پیڈ: کون سی چوٹ پر کیا استعمال کرنا چاہیے؟
آئیے جانتے ہیں کہ یہ مسئلہ کس طرح پیدا ہوتا ہے اور اس کے سائیڈ افیکٹس کیا ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ کی عینکیں آپ کی نظر کے مطابق نہ ہوں، تو آپ کی آنکھوں کو ان چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے، جس سے آپ کو تھکاوٹ اور درد ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، زیادہ دیر تک غلط نمبر کی عینک پہننے سے سر درد، دھندلی نظر، چکر آنا یا متلی جیسے مسائل بھی سامنے آ سکتے ہیں۔
ڈاکٹر دِگوجے سنگھ کے مطابق، اگر آپ مسلسل غلط عینکیں پہنتے ہیں، تو اس سے آپ کی نظر مزید خراب ہو سکتی ہے۔ بالغوں میں یہ اثر عارضی ہو سکتا ہے، لیکن بچوں میں یہ مستقل نظر کی خرابی جیسے ایمبلیوپیا (لائزی آئی) یا مایوپیا (قریب سے دیکھنے میں مزید مشکل) پیدا کر سکتا ہے۔
سونے سے پہلے کون سے غذائی سپلیمنٹس لینا خطرناک ہے؟
اگر آپ کو توجہ مرکوز کرنے میں مشکل پیش آرہی ہویا سر میں بار بار درد ہورہاہو یا رات کے وقت دیکھنے میں دشواری ہو اور آنکھوں کا بار بار تنگ کرنا پڑے تو آپ کو چاہیے کہ اپنے نسخے کی جانچ کروائیں اور عینک کو دوبارہ اپ ڈیٹ کروائیں۔ صحیح نمبر کی عینک آپ کی نظر کو بہتر بنانے اور روزمرہ کی زندگی کو آسان بنانے میں مدد دیتی ہیں۔
یاد رکھیں، درست عینک کا استعمال آپ کی روزمرہ زندگی میں بہتری لاتا ہے اور آنکھوں کی صحت کو بہتر رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے نسخے کے مطابق ہی عینکیں استعمال کریں۔