بشارالاسد حکومت کے خاتمے کا ایک سال، شامیوں کا جشن
شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے ایک سال مکمل ہونے پر شامی عوام جشن منا رہے ہیں۔ دمشق میں نئی عبوری حکومت کے زیرِ انتظام فوجی پریڈ ہو رہی ہے، جس میں شہداء کے خاندانوں کو خصوصی نشستیں دی گئی ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں آتش بازی، عوامی ایونٹس اور ‘یومِ آزادی شام’ کے عنوان سے تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ آٹھ دسمبر 2024 کو سابق صدر بشارالاسد ملک چھوڑ کر روس فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد احمد الشرع کی قیادت میں عبوری حکومت قائم کرلی تھی۔
Read Comments