شائع 09 دسمبر 2025 10:03am

بھارتی فلم ساز وکرم بھٹ کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں اہلیہ سمیت گرفتار

بولی وڈ کے معروف فلم ساز وکرم بھٹ اور ان کی اہلیہ شیوتمباری بھٹ کو راجستھان پولیس نے 30 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دونوں کو 7 دسمبر 2025 کو ممبئی سے گرفتار کرکے ادے پور منتقل کیا۔ یہ گرفتاری ایک ایف آئی آر کے بعد کی گئی، جو ڈاکٹر اجے مرڈیا کی طرف سے 17 نومبر 2025 کو درج کرائی گئی تھی، جس میں الزام تھا کہ وکرم بھٹ اور ان کے ساتھیوں نے انہیں سرمایہ کاری کے لیے دھوکہ دیا اور وعدوں کے مطابق منصوبے کو حقیقت میں بدلنے میں ناکام رہے۔

دُھرندھر، سیارہ، پُشپا: بولی وُڈ کے ’ٹاکسک‘ اور ’ریڈ فلیگ‘ ہیرو رومانس کا ٹرینڈ کیوں بن رہے ہیں؟

اس کیس میں وکرم بھٹ اور شیوتمباری کے ساتھ پانچ دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، وکرم بھٹ نے ڈاکٹر اجے مرڈیا کو اپنی مرحومہ بیوی کی زندگی پر بایوپک بنانے کا وعدہ کیا تھا، اور انہیں 30 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے قائل کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گہا ہے کہ مرڈیا کا دعویٰ ہے ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ اس فلم سے 200 کروڑ روپے تک کا منافع ہوگا، لیکن منصوبہ کبھی حقیقت کا روپ نہیں دھار سکا، جس کے بعد مرڈیا نے فراڈ کی شکایت درج کرائی۔


بھارتی پولیس کے مطابق مئی 2024ء میں مردیا اور بھٹ خاندان کے درمیان 4 فلموں کی تیاری کا معاہدہ ہوا تھا جس کی مجموعی مالیت 47 کروڑ روپے تھی۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابتدائی دو منصوبے مکمل ہوگئے، تاہم باقی فلمیں نہ بن سکیں۔

امیتابھ بچن کا فلم ’ڈان‘ کی شوٹنگ کے دوران تکلیف دہ تجربے کا انکشاف

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مبینہ طور پر جعلی وینڈرز کے نام پر فرضی بل اور مبالغہ آمیز دستاویزات تیار کر کے رقم نکالی گئی، جس کے نتیجے میں شکایت کنندہ کو تقریباً 30 کروڑ روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم بھٹ اور شیوتمباری کے وکلاء نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گرفتاری قانونی ضوابط کے خلاف کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں کو دباؤ ڈال کر ایک دستاویز پر دستخط کرائے گئے جس میں تاریخ اور وقت کی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔ وکلاء نے یہ بھی کہا کہ انہیں مناسب اجازت کے بغیر گرفتار کیا گیا، جو کہ غیر قانونی تھا۔

وکرم بھٹ اور شیوتمباری کے وکلاء نے عدالت میں یہ موقف بھی اپنایا کہ ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا، اور انہیں جبراً ایک دستاویز پر دستخط کرنے کے لیے مجبور کیا گیا۔

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد وکرم بھٹ اور ان کی اہلیہ کا ٹرانزٹ ریمانڈ 9 دسمبر تک منظور کر لیا ہے۔

Read Comments