بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کی حالت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل
بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی طبیعت انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے اور وہ ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال میں سنگین پیچیدگیوں کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دی گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا کی طبیعت انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے اور انہیں ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال میں سنگین طبی پیچیدگیوں کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیکل بورڈ کے مطابق خالدہ ضیا کے گردے مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں، جنہیں چلانے کے لیے مسلسل ڈائیلاسز کی ضرورت ہے، جبکہ متعدد دیگر اہم طبی مسائل بھی تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔
سابق بنگلادیشی وزیرِاعظم خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک، آئی سی یو منتقل
میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین تعلقدار نے بتایا کہ سابق وزیرِ اعظم کو شدید سانس کی تکلیف، خون میں آکسیجن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی سطح جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ انہیں ہائی فلو نزل کینولا اور وینٹی لیٹر سپورٹ فراہم کی جا رہی تھی، تاہم حالت میں بہتری نہ آنے پر انہیں الیکٹیو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاکہ پھیپھڑوں اور دیگر اعضا کو آرام مل سکے۔
ڈاکٹروں کے مطابق 27 نومبر کو ان میں لبلبے کی شدید سوزش کی تشخیص ہوئی تھی جو اب بھی انتہائی نگہداشت کی متقاضی ہے۔ شدید انفیکشن کے باعث انہیں طاقتور اینٹی بائیوٹکس اور اینٹی فنگلز دی جا رہی ہیں، جبکہ نظامِ ہاضمہ میں خون رسنے کی وجہ سے مسلسل خون اور اس کے اجزا کی منتقلی کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔
خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک، علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت سے حسینہ واجد کا انکار
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکو ٹیسٹ میں دل کے آرٹک والو میں مسائل سامنے آنے پر انہیں مزید جانچ کے لیے ٹیسٹ کرایا گیا، جس میں انفیکٹو اینڈو کارڈائٹس کی تشخیص ہوئی۔ علاج عالمی رہنما اصولوں کے مطابق شروع کر دیا گیا ہے اور ملکی و غیر ملکی ماہرین سے مشاورت بھی جاری ہے۔
میڈیکل بورڈ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خالدہ ضیا کی صحت کے بارے میں افواہوں سے گریز کیا جائے، کیونکہ ان کی حالت انتہائی نازک ہے اور ایک مشترکہ ٹیم روزانہ کی بنیاد پر ان کے علاج کا جائزہ لے رہی ہے۔