حماس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کر دی
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی جاری کردہ رپورٹ کو جھوٹا اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تنظیم نے انسانی حقوق کی تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ رپورٹ میں تشدد اور قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کے حوالے سے اسرائیلی فوج کے الزامات کو واضح طور پر درست کیا جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے رپورٹ میں قابض حکومت کے الزامات کو دہرایا جانے اور پروپیگنڈا کرنے کی سخت مذمت کی ہے اور ایمنیسٹی سے رپورٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
حماس کے ترجمان نے کہا کہ رپورٹ کا مقصد مزاحمتی فورسز کا تاثر مسخ کرنا اور اشتعال پھیلانا ہے۔
ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں سات اکتوبر 2023ء کو حماس کے اسرائیل پر کیے گئے حملے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا گیا تھا، جس پر حماس نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
Read Comments