شائع 12 دسمبر 2025 03:16pm

رومی سلطنت کا قدیم تہوار ’سیٹرنیلیا‘

برطانیہ کے شہر چیسٹر میں ہر سال قدیم تہوار ’سیٹرنیلیا‘ منایا جاتا ہے۔ رومی سلطنت کا تاریخی اہمیت کا حامل یہ تہوار زراعت کے دیوتا ’سیٹرن‘ کی یاد میں منایا جاتا ہے، جو رومی دور کے ثقافتی ورثے کو زندہ رکھنےکا ذریعہ ہے۔ اس تہوار میں شرکاء رومی فوجیوں کی وردی پہن کر مشعلوں کی روشنی میں مارچ کرتے ہیں، نعرے لگاتے ہیں اور تاریخی منظرنامے کو پیش کرتے ہیں۔ یہ تہوار ہر سال دسمبر میں منایا جاتا ہے، اس مرتبہ یہ تاریخی ایونٹ 11 دسمبر 2025 کو شروع ہوا جو عموماً ہفتے بھر جاری رہتا ہے۔

Read Comments