شائع 13 دسمبر 2025 03:47pm

خاتون کا حادثے میں کٹنے والا کان ڈاکٹرز نے پاؤں میں کیوں لگایا؟

چین کے شہر شانڈونگ کی فیکٹری میں کام کرنے والی خاتون ملازمہ کے ساتھ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ جس نے لوگوں کے اوسان خطا کر دیے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق رواں سال کے آغاز میں پیش آنے والے اس حادثے کے دوران فیکٹری کی ہیوی مشینری میں خاتون کے بال الجھ گئے۔ خاتون کی جان تو بال بال بچ گئی، لیکن ان کا بایاں کان، سر اور جلد کا کچھ حصہ ضائع ہو گیا۔

کینسر جین والے ڈونر کے سپرم سے یورپ میں تقریباً 200 بچوں کی پیدائش

انہیں ایک بار پھر زندگی کی طرف لوٹنے کے لیے کان کو جوڑنے جیسی نایاب سرجری کروانی پڑی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے فوری بعد ڈاکٹرز نے فیصلہ کیا کہ سرجری میں خاتون کا متاثرہ کان ان کی اصل جگہ پر لگانے سے خون کی نالیاں متاثر ہو سکتی ہیں، اس وجہ متاثرہ کان کے صحت مند ہونے تک خاتون کا کان عارضی طور پر اس کے پیر پر لگایا جائے۔

ڈاکٹرز کے مطابق انسان کے پیر کی جلد پتلی اور خون کی نالیوں کا فاصلہ کان کے حصے میں پائی جانے والی نالیوں کے برابر ہونے کی وجہ سے اس سے ٹرانسپلانٹیشن آسان ہوگی۔

چینی سرجنز کی ایک ماہر ٹیم نے آپریشن کرکے خاتون کا متاثرہ کان ان کے پیر سے جوڑ دیا۔ یہ آپریشن 10 گھنٹے تک جاری رہا۔

پینشن فراڈ کے لیے اپنی ماں کا روپ دھارنے والا شخص کیسے پکڑا گیا؟

جیسے جیسے خون کا بہاؤ جب نارمل ہوگیا تو کان کی جلد کی رنگت بھی پہلی جیسی ہونے لگی ہونے لگی اور یوں ڈاکٹرز ٹرانسپلانٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس سرجری سے پہلے خاتون کا بایاں کان بھی اس کے پیر سے منسلک رہا، اس عرصے کے دوران خاتون نے باہر جانے کیلئے ڈھیلے جوتے استعمال کیے، اور تیز قدموں سے واک بھی جاری رکھی تاکہ خون کا بہاؤ تیزی سے رواں رہے۔

بالآخر 5 ماہ بعد اکتوبر میں سرجنز کی ایک ٹیم نے خاتون کا بایان کان اس کی اصل جگہ پر لگا دیا۔ اگرچہ یہ مرحلہ بھی انتہائی نازک اور پیچیدہ رہا، تاہم ڈاکٹرز اس سرجری کو کرنے میں کامیاب رہے۔

Read Comments