شائع 17 دسمبر 2025 11:16am

اٹلی اور موزمبیق کے سربراہان کی ملاقات، قد کے فرق سے سب حیران

اٹلی کی وزیرِ اعظم جورجیا میلونی اور موزمبیق کے صدر ڈینیئل چیپو کی ملاقات کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں رہنماؤں کے قد کا فرق سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

یہ ملاقات گزشتہ ہفتے روم میں ہوئی تھی، جہاں میلونی نے صدر چیپو کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ میلونی کا قد 5 فٹ 2 انچ ہے، جبکہ چیپو کی قد 6 فٹ 8 انچ ہے۔ ملاقات کے دوران جب دونوں رہنماؤں نے ہاتھ ملایا، میلونی کی مسکراہٹ اور ان کی حیرانی کا منظر دیکھنے کے لائق تھا۔

ایلون مسک کی ’عورت‘ کی تشریح نے تنازع پیدا کردیا

تصاویر میں دیکھا گیا کہ فوٹوگرافرز کو دونوں رہنماؤں کو ایک فریم میں قید کرنے کے لیے یا تو جھکنا پڑا یا پھر زمین پر لیٹنا پڑا۔ یہ منظر بہت دلچسپ اور مزے دار بن گیا کیونکہ دونوں رہنماؤں کا قد کا فرق واضح طور پر دکھائی دے رہا تھا۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اٹلی اور موزمبیق کے درمیان توانائی، تجارت اور باہمی تعاون جیسے اہم مسائل پر گفتگو کی۔ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان 50 سالہ سفارتی تعلقات اور موزمبیق کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی تھی۔

موزمبیق کے بلند قامت صدر ڈینیئل چیپو باسکٹ بال کے شوقین بھی ہیں۔ ان کا قد ہمیشہ خبروں میں آتا ہے، اور یہ پہلی بار نہیں کہ انہوں نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر میں اپنی بلند قد کی وجہ سے توجہ حاصل کی ہے۔

امریکی شہری کی ماں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی، چیٹ جی پی ٹی قصوروار قرار

سوشل میڈیا پر صارفین نے میلونی کے ردعمل کی تعریف کی۔ ایک صارف نے کہا، ”میلونی کا ردعمل بہت خوب تھا، جیسے وہ ہیلز پہنے خود کو لمبا سمجھتی ہوں۔“

ایک اور نے کہا، ”میلونی اپنے جذبات کو چھپاتی نہیں، وہ بہت کھلے اور صاف دل کی شخصیت ہیں۔“ کچھ لوگوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ میلونی کا گلا ضرور تھک رہا ہوگا کیونکہ چیپو سے بات کرتے وقت انہیں اپنا سر اوپر کرنا پڑا۔

Read Comments