شائع 17 دسمبر 2025 12:37pm

ایکس نے چارلی کرک فائرنگ فوٹیج دیکھنے پر پابندی کا مقدمہ جیت لیا

ایکس نے چارلی کرک فائرنگ فوٹیج دیکھنے پر پابندی کا مقدمہ جیت لیا، آسٹریلوی کلاسفیکیشن ریویو بورڈ نے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی اپیل منظور کرتے ہوئے چارلی کرک پر ہونے والی فائرنگ کی ویڈیو پر آسٹریلیا میں لگائی گئی پابندی ختم کر دی۔ بورڈ نے وڈیو کی درجہ بندی آر 18+ میں تبدیل کر دی ہے۔

برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق چارلی کرک کی موت 10 ستمبر کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ہوئی تھی، جس کے بعد آسٹریلوی ای سیفٹی کمشنر نے وڈیو کو ”درجہ بندی سے انکار“ کے طور پر درجہ بند کرانے کے لیے بورڈ سے رجوع کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو آسٹریلیا میں صارفین کے لیے وڈیو کو بلاک کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔

ایلون مسک کی کمپنی ایکس نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی، جس میں کرک کے واقعے کی دو ویڈیوز اور ایک اور وڈیو (اگست میں شارلٹ، نارتھ کیرولائنا میں ایرینا زارٹسکا پر حملہ) شامل تھیں۔

امریکی پالیس پر اثر انداز ہونے والے ایکس اکاؤنٹس بھی غیر ملکی نکلے

ایکس نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ کرک ویڈیو میں صرف مختصر تشدد دکھایا گیا، کوئی ہتھیار واضح نہیں، اور فوٹیج دھندلی ہے جس میں کیمرہ متاثرہ سے ہجوم کی طرف جلدی موڑتا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ویڈیو انتہائی تفصیلی، بلاوجہ تشدد یا قابل اعتراض نہیں بلکہ ایک تاریخی اور سیاسی اہمیت کے حامل عوامی واقعے کا غیر جانبدارانہ ریکارڈ ہے۔ X نے اس کی مثال جان ایف کینیڈی کے قتل کی فوٹیج سے دی۔

اکثر بورڈ اراکین نے فیصلہ دیا کہ ”واقعے کی خوفناک نوعیت کے باوجود“ ویڈیو غیر ضروری یا قابل اعتراض نہیں ہے، لیکن زیادہ تفصیلی تدوین یا تبصرے کے ساتھ وڈیو کو ”درجہ بندی سے انکار“ قرار دیا جا سکتا ہے۔ بورڈ نے وڈیو کو آر 18+ میں درجہ بندی دی ہے۔

چارلی کرک کی بیوہ نے مبینہ قاتل کو معاف کردیا

اقلیتی رائے رکھنے والے اراکین نے کہا کہ یہ ویڈیو زیادہ تر تفریح یا ذاتی فائدے کے لیے شیئر کی جانے والی ہے اور جے ایف کے ویڈیو کے ساتھ موازنہ درست نہیں کیونکہ وہ 15 سال بعد جاری ہوئی تھی۔

ایکس نے اپنی گلوبل گورنمنٹ افیئرز پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”ایکس نے اس کیس میں آزادی اظہار اور عوامی اہمیت کے معاملات پر معلومات تک رسائی کے حق کے لیے لڑا۔ ہم ان اصولوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔“

ای سیفٹی کمشنر کے ترجمان نے کہا کہ بورڈ کے فیصلے کے مطابق آر 18+ درجہ بندی کا مطلب ہے کہ پلیٹ فارمز کو یقینی بنانا ہوگا کہ 18 سال سے کم عمر آسٹریلوی صارفین کو یہ مواد نہ دکھایا جائے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتے میں بونڈائی بیچ حملے کی وڈیوز پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی، تاہم پلیٹ فارمز کو حساس مواد کے لیے لیبل یا بلر جیسی حفاظتی تدابیر استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Read Comments