شائع 18 دسمبر 2025 01:02pm

اوباڑو: مسافر بس حملے کے ملزمان کے خلاف آپریشن جاری، 4 ہلاک

اوباڑو میں تین روز قبل مسافر بس پر حملے اور مسافروں کے اغوا کے واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کا تیسرے روز بھی آپریشن جاری ہے۔ کارروائی کے دوران 4 سے زائد ملزمان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ڈاکوؤں کی محفوظ پناہ گاہیں بھی نذر آتش کی گئی ہیں۔

اوباڑو پولیس کے مطابق آپریشن کراس بند کچہ اور سونمیانی کے علاقوں میں جاری ہے۔ دوران آپریشن ڈرون کا استعمال بھی کیا گیا تاکہ ڈاکوؤں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔

پولیس نے بتایا کہ تین روز قبل مسافروں کی بس پر حملے کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی شروع کی گئی۔ آپریشن میں ڈاکوؤں کی محفوظ پناہ گاہوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

چار سے زائد ملزمان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔ متعلقہ مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

Read Comments