پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 25 فیصد کمی آئی ہے، جس سے ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز مزید واضح ہو گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان میں 92 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی گئی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملک میں ایک ارب 24 کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔
وزارت خزانہ کا معاشی آؤٹ لک جاری، ترسیلات زر میں 28.8 فیصد اضافہ ریکارڈ
اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2025 میں ایف ڈی آئی کی مالیت 16 فیصد کمی کے بعد 18 کروڑ ڈالر رہی، جبکہ اکتوبر میں یہ سرمایہ کاری 17 کروڑ 98 لاکھ ڈالر تھی۔
نومبر کے مہینے میں سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری چین کی جانب سے کی گئی، جس کی مالیت 8 کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہی۔ گزشتہ ماہ پاور سیکٹر میں 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالر جبکہ فنانشل بزنس کے شعبے میں 6 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔
اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود میں توقع سے زائد کمی
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 31 کروڑ 37 لاکھ ڈالر رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ سرمایہ کاری ایک ارب 39 کروڑ ڈالر تھی۔