پاکستان میں سونا سستا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں سونے کی قیمت پھر کم ہوگئی، آج مقامی مارکیٹ میں 10گرام 772 روپے سستا ہوگیا ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ایک دن کے وقفے سے آج فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 4لاکھ 54ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772روپے کی کمی سے 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 325 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 52 روپے کی کمی سے 6 ہزار 848 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 44روپے کی کمی سے 5ہزار 871روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
Read Comments