شائع 21 دسمبر 2025 10:38am

ٹرمپ کی تصویر سمیت 16 ایپسٹین فائلز امریکی ویب سائٹ سے غائب

امریکی محکمہ انصاف کی ویب سائٹ سے کم از کم 16 فائلیں غائب ہو گئی ہیں، جس میں جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ریکارڈ شامل تھے۔ یہ فائلز جمعہ کو شائع کی گئی تھیں لیکن ہفتے تک عوام تک نہ پہنچ سکیں۔ انہی میں ایک تصویر ایسی بھی تھی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، میلانیا ٹرمپ، جیفری ایپسٹین اور گھسلین میکسویل ایک ساتھ دکھائی دے رہے تھے۔

اس حوالے سے محکمہ انصاف نے واضح نہیں کیا کہ فائلز کو جان بوجھ کر ہٹایا گیا یا حادثاتی طور پر، اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی وضاحت فراہم کی گئی۔

صدر ٹرمپ کی تصویر سمیت 16 ایپسٹین فائلز کا غائب ہونا سوشل میڈیا پر بڑی قیاس آرائیوں کو جنم دے دہا ہے۔

ہاؤس اوور سائٹ کمیٹی کے ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کی تصویر کی غیر موجودگی کو ایکس پر اجاگر کیا اور سوال اٹھایا کہ اور کیا چھپایا جا رہا ہے؟ امریکی عوام کے لیے شفافیت ضروری ہے۔

ایپسٹین سے متعلق ہزاروں دستاویزات میں کئی مشہور شخصیات کے حوالے شامل تھے، جیسے سابق صدر بل کلنٹن، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کا نام زیادہ تر تحریری ریکارڈز میں موجود نہیں تھا، حالانکہ ان کے ایپسٹین کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے۔

تصاویر کی غیر موجودگی پر خاص طور پر توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ پہلے کی شائع شدہ دستاویزات، جیسے ایپسٹین کے نجی طیارے کے فلائٹ لاگز، میں ٹرمپ کا نام موجود تھا۔ ٹرمپ نے شروعات سے ہی ایپسٹین کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی مسلسل تردید کی ہے۔

کچھ انتہائی متوقع دستاویزات جن میں ایف بی آئی کے متاثرین کے ساتھ انٹرویوز اور محکمہ انصاف کی اندرونی میمورینڈم شامل تھے، جو چارج کے فیصلوں کی وضاحت کرتی تھیں، شامل نہیں کی گئیں۔ ان کمیوں نے دوبارہ سوالات کو جنم دیا کہ کس طرح پراسیکیوٹرز نے 2000 کی دہائی کے وسط میں کیس کا جائزہ لیا، جب ایپسٹین کو وفاقی جنسی انسانی اسمگلنگ کے الزامات کے بجائے ایک معمولی ریاستی فحاشی جرم کا اعتراف کرنے پر راضی کیا گیا۔

ایپسٹین سے وابستہ دیگر مشہور شخصیات، جیسے برطانیہ کے سابق پرنس اینڈریو، کا ذکر بھی بہت کم کیا گیا، جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کس کی جانچ کی گئی اور کس کی نہیں۔

نئی جاری شدہ مواد میں کچھ پہلے نہ دیکھی گئی معلومات شامل تھیں، جیسے 1996 کی ایک شکایت جس میں ایپسٹین پر بچوں کی تصاویر چرانے کا الزام تھا اور یہ اشارہ کہ محکمہ انصاف نے 2000 کی دہائی میں وفاقی مقدمے سے پیچھے ہٹنے کی حمایت کی تھی۔ لیکن یہ ریلیز زیادہ تر نیو یارک اور یو ایس ورجن آئلینڈز میں ایپسٹین کے مکانات کی تصاویر اور کچھ مشہور شخصیات و سیاستدانوں کی منتشر تصاویر پر مشتمل تھی۔

Read Comments