اقرار الحسن اپنی تین بیویوں کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں کھانے پر ٹرولنگ کا شکار
پاکستان کے معروف اینکر، میزبان اور کرائم رپورٹر اقرار الحسن سید حال ہی میں سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے، جب انہیں اپنی تین بیویوں کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔
اقرار الحسن کا دعویٰ ہے کہ ان کی تینوں بیویوں کے درمیان کوئی تنازع نہیں ہے اور وہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھتی ہیں۔
حالیہ دنوں میں اقرار الحسن اور ان کی بیویاں ایک ساتھ اس وقت نظر آئیں، جب انہوں نے دوست راجہ مطلوب کی افسوس ناک موت کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا۔ راجہ مطلوب اسلام آباد میں ایک گاڑی کے حادثے میں انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد اقرار الحسن نے اپنے تمام اہل خانہ کے ساتھ جنازے میں شرکت کی۔
بعد ازاں، عروسا خان نے سوشل میڈیا پر ان کے ریسٹورنٹ آؤٹنگ کی ایک جھلک بھی شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلاج، قُرۃ العین اقرار، اقرار الحسن، فرح یوسف اور عروسا خان ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے کھانے کا انتظار کررہے ہیں۔ اس سے قبل بھی عروسا خان نے فرح یوسف اور قُرۃ العین اقرار کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں خاندان کے قریب تعلقات کی جھلک نظر آ رہی تھی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے اس پر مختلف ردعمل ظاہر کیے۔ کچھ نے کہا کہ اقرار الحسن اپنی تمام بیویوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور اپنے موبائل پر چوتھی بیوی تلاش کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ”پہلاج کتنی آرام سے سب کے ساتھ بیٹھا ہے۔“ جبکہ کچھ صارفین نے اس فیملی کے تعلقات کو عجیب اور غیر معمولی قرار دیا۔