شائع 25 دسمبر 2025 09:00am

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

کرسمس کے موقع پر ہونے والی دعائیہ تقریبات میں پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں جبکہ ملک بھر کے تمام گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

کرسمس کے موقع پر ہونے والی دعائیہ تقریبات میں پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں جبکہ ملک بھر کے تمام گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

ملک میں کرسمس کے حوالے سے گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے، کرسمس کیک اور مٹھائیوں کی خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ گرجا گھروں کے اطراف سیکیورٹی سخت کر دی گئی اور پولیس کی مسلسل پیٹرولنگ جاری ہے۔ بیرون ملک بھی کرسمس تقریبات کا سلسلہ جاری ہے؛ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں خصوصی تقاریب منعقد ہو رہی ہیں، فن لینڈ میں شہری سانتا کلاز کے گاؤں پہنچے ہوئے ہیں اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے جا رہے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات میں شاپنگ مالز کو کرسمس کے حوالے سے سجا دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری معاشرے کا اہم حصہ ہے۔ ’سکھ آف امریکا‘ کے سات رکنی وفد سے ملاقات میں وزیراعلیٰ نے پنجاب کے ثقافتی ورثے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات پر بات کی۔ وفد نے سکھ میرج ایکٹ، کرسمس تقریبات اور پنجابی ثقافت کے فروغ کے اقدامات کو سراہا، جبکہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سکھ برادری کا پاکستان سے گہرا تعلق ہے اور سکھ ورثے کے تحفظ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں مذہبی ہم آہنگی، یکجہتی اور معاشرتی بھائی چارے کے فروغ کی امید ایک بار پھر اجاگر ہو گئی ہے۔

Read Comments