سجل علی نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی، مداح خوش
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سجل علی نے حمزہ سہیل سے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر پہلی بار ردعمل دیا ہے۔
دونوں اداکاروں کو سب سے پہلے ’زرد پتوں کا بن‘ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو مداحوں نے بے حد سراہا۔
بعد ازاں ’دل والی گلی میں‘ میں ان کی جوڑی ایک بار پھر سامنے آئی، جس کے بعد فینز کی جانب سے دونوں کو ایک ساتھ پسند کیا جانے لگا۔
حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سجل علی اور حمزہ سہیل 2026 کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں اور ان کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
اگرچہ دونوں نے اپنی ذاتی زندگی کبھی عوامی سطح پر شیئر نہیں کی، تاہم سجل علی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے واضح کیا کہ ان کی زندگی سے متعلق کوئی بھی خبر وہ خود ہی بتائیں گی اور افواہوں پر بھروسہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔
فی الحال دونوں اداکار اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں، اور ان کے پرستاراصل حقائق کا انتظار کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ سجل علی نے ’او رنگریزہ‘، ’گلِ رانا‘، ’چپ رہو‘، ’یقین کا سفر‘، ’یہ دل میرا‘ اور دیگر یادگار ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے ہیں۔
جبکہ حمزہ سہیل ’فیری ٹیل‘، ’زرد پتوں کا بن‘، ’برنس روڈ کے رومیو جولیٹ‘ اور ’دل والی گلی‘ میں اپنی اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔