شائع 27 دسمبر 2025 12:40pm

سلمان خان 60 برس کے ہوگئے: فیملی اور دوستوں کے ساتھ یادگار جنم دن

بولی وڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے آج اپنی 60ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر انہوں نے قریبی دوستوں اور فیملی کے ساتھ پانویل فارم ہاؤس میں جشن منایا۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔ سالگرہ کی تقریب میں اداکار کے قریبی خاندان کے افراد، دوست اور فلم و کھیل کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

کیک کاٹنے کی ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کو دعوت دی کہ وہ کیک کاٹنے میں شامل ہوں۔ سلیم خان کے پاس سہیل کھڑے تھے۔



اس تقریب میں کئی معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں کرشمہ کپور، ادیتیا رائے کپور، جینیلیا دیش مکھ، راکول پریت سنگھ، ہما قریشی، ایم ایس دھونی، سنگیتا بجلانی، میکا سنگھ، منیش پال، پراگیا جیسوال اور ذیشان صدیقی شامل تھے۔

اگرچہ یہ تقریب زیادہ تر نجی طور پر رکھی گئی تھی، لیکن سلمان خان نے فارم ہاؤس کے باہر موجود میڈیا سے ملاقات کے لیے وقت نکالا۔ انہوں نے مداحوں اور پاپارازی کے ساتھ ملاقات کی اور دوسرا کیک کاٹا، جس سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سلمان ایک ریڈ اینڈ وائٹ کیک کاٹ رہے ہیں، جبکہ پاپارازی نے ان کے لیے جنم دن کا گانا گایا۔

انہوں نے کیک میڈیا کے افراد میں تقسیم کیا اور تصاویر کے لیے پوز بھی دیے۔ ایک لمحے میں سلمان نے ایک خاتون کو سائیڈ ہگ کے ساتھ خوش آمدید کہا۔

سلمان خان نے اپنی سالگرہ پر بتایا،”60 کا ہونا کوئی مسئلہ نہیں۔ آج میں جو بھی کر رہا ہوں، وہ میری 20، 30 یا 40 کی دہائی سے بہتر ہے۔ توانائی اور جوش دونوں موجود ہیں اور تجربہ بھی۔ یہی بہترین امتزاج ہے۔“

کام کے حوالے سے، سلمان خان اگلی فلم اپوروا لکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی ’بیٹل آف گلوان‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 2020 میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان گلوان ویلی واقعے پر مبنی ہے۔

سلمان خان نے ہمیشہ اپنی سالگرہ فیملی اور قریبی دوستوں کے ساتھ پانویل فارم ہاؤس میں منانا پسند کیا ہے، تاکہ ہجوم سے دور، سکون اور نجی ماحول میں یہ دن خاص بنایا جا سکے۔

Read Comments