شائع 28 دسمبر 2025 11:41am

پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کیا، عالمی جریدے کا اعتراف

پاکستان نے اپنے جغرافیائی محل وقوع، دفاعی صلاحیت اور سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی سطح پر اسٹریٹجک اہمیت بحال کی ہے۔

عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عسکری قیادت کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سال 2025 میں پاکستان نے عالمی سیاست میں دوبارہ اہم مقام حاصل کیا ہے۔

عالمی جریدے میں کہا گیا کہ مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا، اور مؤثر سفارت کاری کے ذریعے واشنگٹن کا اعتماد بحال کر کے تعلقات کو نئی سمت دی گئی۔

عالمی جریدے کے مطابق پاکستانی بندرگاہیں، خاص طور پر گوادر، اہم اثاثہ ہیں۔ پاکستان نے سی پیک کے ساتھ کثیر الجہتی توازن برقرار رکھتے ہوئے قومی مفاد کے تحت نئے معاشی راستے کھولے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان قومی سلامتی کے مفادات کے حصول کے لیے امریکہ کا کلیدی اتحادی ہوگا۔

عالمی جریدے کے مطابق نومبر میں ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی قومی سلامتی کی حکمت عملی شائع کی جس میں دنیا میں امریکا کے کردار اور مفادات پر روشنی ڈالی گئی، پاکستان ان قومی سلامتی کے مفادات کے حصول کے لیے امریکا کا کلیدی اتحادی ہوگا۔

Read Comments