شائع 01 جنوری 2026 09:41am

2026 کے آغاز پر آتش بازی

دنیا بھر میں 2026 کا استقبال آتش بازی، روایتی تقاریب اور امیدوں کے ساتھ کیا۔ سڈنی میں سخت سکیورٹی کے باوجود شاندار آتش بازی ہوئی، سیول میں بوسنگاک کی گھنٹیوں نے امن اور خوشحالی کی دعا کی، جبکہ چین، برازیل، کروشیا اور دیگر ممالک میں منفرد انداز میں نئے سال کا جشن منایا گیا۔ کہیں خاموش اور ماحول دوست تقریبات ہوئیں تو کہیں سرد موسم میں برفانی پانی میں چھلانگیں لگائی گئیں۔ یوکرین اور روس سمیت دنیا کے کئی حصوں میں نئے سال کے موقع پر امن کی خواہش سب سے نمایاں رہی۔

(تصاویر: بشکریہ رائٹرز)

Read Comments