سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس انتقال کرگئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کر گئے۔
محمد الیاس کو کچھ روز قبل علاج کے لئے مقامی اسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری ہوئی تھی، 79 سالہ محمد الیاس کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
مرحوم محمد الیاس نے پاکستان کی جانب سے 10 ٹیسٹ میچز کھیلے اور قومی کرکٹ میں بطور چیف سلیکٹر بھی خدمات انجام دیں۔
ان کے انتقال پر کرکٹ حلقوں اور شائقینِ کرکٹ میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ کے بارے میں اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Read Comments