سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
ملک میں سونے کی قیمت نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 700 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 602 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی عالمی قیمت میں 77 ڈالر اضافے سے 4 ہزار500 سو چھیاسی ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
Read Comments