شائع 15 جنوری 2026 03:58pm

جوڈیشل کمیشن اجلاس: لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

چیف جسٹس کی زیرِ صدرات جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دی گئی۔

جسٹس حسن نواز، جسٹس ملک وقار حیدر کی مستقلی کی منظوری دی گئی ہے جبکہ جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا کی مستقلی کی منظوری

ذرائع کے مطابق جسٹس ملک جاوید اقبال، جسٹس محمد جواد ظفر اور جسٹس خالد اسحاق کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس ملک محمد اویس خالد اور جسٹس چوہدری سلطان محمود کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل کو بھی مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج راجہ غضنفر علی خان کو مستقل کرنے کی منظوری نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے جبکہ 4 ایڈیشنل ججز کی مدت میں توسیع دینے کی منظوری دی گئی تھی جبکہ اس سے قبل جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی تھی۔

Read Comments