شائع 18 جنوری 2026 01:52pm

پشاور میں گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹنے والا خواجہ سرا گرفتار

پشاور کے علاقے میں حیات آباد میں خواجہ سرا نے گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ لیا، شہری سجاد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایک شہری کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، جس میں خواجہ سرا فہد عرف ہنی نے گن کی نوک پر اس کا موبائل فون اور نقد رقم لوٹ لی۔ متاثرہ شہری سجاد حسین کی مدعیت میں پولیس میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ شہری جنرل اسٹور سے سودا سلف لے کر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں خواتین کے کپڑوں میں ملبوس ملزم اس کے پاس آیا اور اسلحہ کی دھمکی دے کر لوٹ مار کی۔

پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Read Comments