سال 2026 میں کتنی تعطیلات ہوں گی؟ حکومت نے اعلان کردیا
وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
پیر کو کابینہ سیکرٹریٹ نے سال 2026 کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے جب کہ کابینہ ڈویژن نے قومی، اسلامی اور اقلیتوں کے تہواروں پر عام تعطیلات سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سال کی پہلی تعطیل یوم کشمیر پر 5 فروری بروز جمعرات کو ہوگی جب کہ اس کے بعد یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ بروز پیر کو چھٹی ہوگی۔
عید الفطر پر 21، 22 اور 23 مارچ، یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن پر اور 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ اس کے بعد عیدالاضحیٰ کے موقع پر 27، 28 اور 29 مئی کو عام تعطیل ہوگی جب کہ 9 اور 10 محرم (یعنی 24 اور 25 جون) کو بھی چھٹی ہوگی۔
پاکستان کے یوم آزادی پر 14 اگست بروز جمعہ اور عید ملاد النبی پر 25 اگست بروز منگل عام تعطیل ہوگی۔
علامہ اقبال کی پیدائش پر 9 نومبر بروز پیر، قائداعظم کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی جب کہ کرسمس کے اگلے روز 26 دسمبر کو صرف مسیحی برادری کے لیے چھٹی دی جائے گی۔
اس کے علاوہ یکم جنوری، 18 فروری اور یکم جولائی کو بینک کی تعطیلات ہوں گی۔