شائع 21 جنوری 2026 03:43pm

گل پلازہ کا ملبہ کہاں جا رہا ہے؟

کراچی نمیں آتشزدگی کا شکار ہوئے شاپنگ سینٹر ’گُل پلازہ‘ کا ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے۔ ملبہ ڈمپرز کے ذریعے گل پلازہ کے دکانداروں کی نگرانی میں پاک کالونی میں واقع کے ایم سی ورکشاپ میں ڈمپ کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملبہ محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ شفافیت پر کوئی سوال نہ اٹھے۔

اُدھر گل پلازہ کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے اندراج کا عمل بھی جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی کے رکن جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے متاثرین سے متعلقہ دستاویزات وصول کی جا رہی ہیں۔

جاوید بلوانی کے مطابق کمیٹی میں کراچی چیمبر آف کامرس کے پانچ ارکان شامل ہیں اور اس پورے عمل کا مقصد حقیقی متاثرین اور ورثا کو شفاف طریقے سے امداد کی فراہمی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اندراج اور تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

Read Comments