شائع 26 جنوری 2026 11:11pm

شکارپور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

سندھ کے ضلع شکارپور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق شکارپور کے علاقے ہمایوں کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے سروس میں عارضی خلل آیا ہے اور متاثرہ ٹریک کی فوری مرمت کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

Read Comments