ٹی20 سیریز: 17 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا
پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں شرکت کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مچل مارش اور وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس بگ بیش لیگ کا فائنل کھیلنے کی وجہ سے پہلے میچ میں آرام کریں گے۔ ان کی عدم موجودگی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹریوس ہیڈ کو کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے۔ مچل مارش کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم جمعرات کو پاکستان کے خلاف سیریز کا پہلا میچ کھیلے گی۔
دوسری جانب میزبان پاکستان ٹیم کی تیاریاں قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہیں۔ قومی کھلاڑیوں نے وارم اپ کے بعد نیٹ پریکٹس، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا۔ کوچنگ اسٹاف نے تمام شعبوں پر خصوصی توجہ دی تاکہ ٹیم ہر ممکن صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار رہے۔
پاکستان کے خلاف اس سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور گلین میکسویل سمیت پانچ بڑے اسٹارز شامل نہیں، جو ورلڈ کپ اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔ اس کے باوجود آسٹریلوی ٹیم میں ایسے تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا رخ موڑ سکتے ہیں۔
سیریز سے قبل لاہور میں پری سیریز پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف اس سیریز کے لیے بے حد پُرجوش ہیں اور اسے دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہیں۔
مچل مارش نے کہا کہ یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے بہت اہم ہے اور آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف مقابلوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز کی تاریخ شاندار اور یادگار رہی ہے، جس کی وجہ سے اس سیریز میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔
آسٹریلوی کپتان نے لاہور کے موسم پر بھی دلچسپ تبصرہ کیا اور کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان میں اس وقت اتنی زیادہ سردی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم زیادہ گرم کپڑے بھی ساتھ نہیں لائی، تاہم کھلاڑی حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مچل مارش نے پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور کھلاڑی بابراعظم کی بہت عزت کرتے ہیں اور انہیں ایک اعلیٰ درجے کا بیٹر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اپنے کھیلنے کے حوالے سے وہ حتمی فیصلہ آج رات یا کل کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف اس سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مچل مارش اور وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس بگ بیش لیگ کا فائنل کھیلنے کی وجہ سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرام کریں گے، جس کے باعث ابتدائی میچ میں ٹریوس ہیڈ کو کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے۔ مچل مارش کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم جمعرات کو پاکستان کے خلاف سیریز کا پہلا میچ کھیلے گی۔
دوسری جانب میزبان پاکستان ٹیم کی تیاریاں قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ قومی کھلاڑیوں نے وارم اپ کے بعد نیٹ پریکٹس، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا، جبکہ کوچنگ اسٹاف نے ٹیم کو ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار کرنے پر خصوصی توجہ دی۔
اس سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور گلین میکسویل سمیت چند بڑے نام شامل نہیں، جو ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں، تاہم اس کے باوجود آسٹریلوی ٹیم میں کئی تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مہمان ٹیم بغیر کسی باقاعدہ پریکٹس سیشن کے جمعرات کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، جبکہ دونوں ٹیموں کے کپتان بدھ کی دوپہر ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ سیریز کے تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، جہاں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے اور میچز کے لیے سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف یہ سیریز نہ صرف ورلڈ کپ کی تیاری بلکہ موجودہ کمبی نیشن آزمانے کے لیے بھی نہایت اہم ہے، جبکہ پاکستانی کھلاڑی ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے پُراعتماد دکھائی دے رہے ہیں۔