شائع 30 جنوری 2026 10:22pm

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا جاری کردیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کا آفیشل گانا جاری کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جمعہ کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا ’’فیل دی تھرل‘‘ جاری کیا، جو ٹورنامنٹ کے جوش و خروش اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی جنون کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

یہ گانا معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار انی رودھ روی چندر نے کمپوز اور گایا ہے اور اسے دنیا بھر میں باضابطہ طور پر ریلیز کیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا، مجموعی طور پر 24 آفیشلز آن فیلڈ امپائرز کے طور پر خدمات انجام دیں گے جب کہ 6 گروپ مرحلے کے دوران میچ ریفری کے طور پر کام کریں گے۔

سپر ایٹ اور ناک آؤٹ مرحلے کے لے آفیشلز کی تصدیق بعد میں کی جائے گی۔ کولمبو میں پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے لیے کمار دھرما سینا اور وین نائٹس آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

امپائر دھرماسینا سری لنکا کی 1996 مینز کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن ہیں، انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 37 میچوں میں امپائرنگ کی ہے جس میں 2016 اور 2022 کے فائنل بھی شامل ہیں۔ نائٹس اس دوران گروپ اے کے میچ کے دوران اپنے 50ویں ٹی 20 انٹرنیشنل میں کھڑے ہوکر ایک سنگ میل تک پہنچیں گے۔

کولکتہ میں افتتاحی میچ میں نتن مینن اور سیم نوگاسکی اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گروپ سی کے مقابلے کی ذمہ داری انجام دیں گے۔

مینن افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2024 مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل کے لیے آن فیلڈ امپائرنگ ٹیم کا حصہ تھے جب کہ نوگاسکی نے پچھلے ایڈیشن میں چار گروپ میچوں میں امپائرنگ کی تھی جس میں امریکا کے خلاف بھارت کا میچ بھی شامل تھا۔

بعد ازاں 7 فروری کو ممبئی میں بھارت کا مقابلہ امریکا سے ہوگا جس میں پال ریفل اور راڈ ٹکر کو آن فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

Read Comments