شائع 31 جنوری 2026 10:19am

عازمین حج کو بذریعہ ایپ بائیو میٹرک کرانے کی ہدایت

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی ویزے کے لیے بائیو میٹرک جلد از جلد مکمل کروائیں، تاکہ حج ویزے کے اجرا میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج ویزے کے لیے سعودی بائیومیٹرک کروانا لازمی ہے، جس کے لیے عازمین سعودی ویزہ بائیو ایپ کے ذریعے گھربیٹھے اپنی بائیومیٹرک مکمل کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اگر ایپ کے ذریعے بائیومیٹرک مکمل نہ ہو سکے تو عازمین آٹھ فروری سے قبل اپنے قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے بائیومیٹرک کروا سکتے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ بائیومیٹرک مکمل نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ سعودی تاشیر سینٹرز سے متعلق مزید تفصیلات پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔

Read Comments