شائع 01 فروری 2026 06:12pm

ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور حملہ کیس میں اہم پیشرفت، سہولت کار بھی افغانی نکلے

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز پر خودکش دھماکوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، سہولت کار بھی افغانی نکلے ہیں۔

پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر خودکش دھماکوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، تفتیشی حکام کے مطابق خودکش بمباروں کے سہولت کاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش بمباروں کے سہولت کاروں کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور ان کا تعلق بھی افغانستان سے تھا، خودکش دھماکوں کی تمام منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔

تفتیشی حکام کے مطابق واقعے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں، سہولت کاروں کی شناخت کے بعد واقعے کے دیگر پہلوؤں کی تحقیقات تیز کردی گئی ہیں۔

یاد رہےکہ 24 نومبر 2025 کو خودکش بمباروں نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا تھا، حملے میں ایف سی کے تین جوان شہید اور پانچ زخمی ہوئے تھے جب کہ دہشت گردانہ کارروائی کے دوران آٹھ شہری بھی زخمی ہوئے تھے، واقعے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی میں درج ہے۔

Read Comments