اپ ڈیٹ 08 فروری 2026 02:48pm

ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کا فاتحانہ آغاز، افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا چوتھا میچ بھارت کے شہر چنئی میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، افغانستان کے ابراہیم زردان اور رحمان اللّٰہ گرباز نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔

افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6  وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب 63 اور صدیق اللّٰہ 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بعدازاں نیوزی لینڈ نے 17.5 اوورز میں 5 وکٹس کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹم سیفرٹ 65 اور گلین فلپس 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیرل مچل 25 اور مچل سینٹنر 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے افتتاحی روز 3 میچز ہوئے، پاکستان نے نیدر لینڈ کو، ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو جبکہ میزبان بھارت نے امریکا کو شکست دے دی تھی۔

Read Comments